18 مارچ 2014 - 20:30
شام: صہیونی اور تکفیری گھٹ جوڑ کا انکشاف

شام کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ شام کی سرزمین پر صہیونی حکومت کے جنگی طیاروں کا حملہ،اور ملک کے جنوب میں درعا کے مرکزی جیل پر دھشتگردوں کا حملہ ایک ہی وقت کیا گیا ہے۔

ابنا: شام کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ شام کی سرزمین پر صہیونی حکومت کے جنگی طیاروں کا حملہ،اور ملک کے جنوب میں درعا کے مرکزی جیل پر دھشتگردوں کا حملہ ایک ہی وقت کیا گیا ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق شام کی مسلح افواج کے کمانڈر نے آج اپنے ایک بیان میں صہیونی حکومت کے تازہ ہوائی حملوں کو دھشتگردوں کے خلاف شام کی فوج کی پے در پے کامیابیوں کو منحرف کرنے کی سازش قرار دیا ہے اور کہا کہ اس ملک کی فوج نے یبرود شہر اور اس کے مضافات میں دھشتگردوں کی دفاعی لائن کو کاٹ دیا ہے اور دشمنوں سے شام کی فوج کی یہ کامیانیاں ہضم نہیں ہورہی ہیں۔ واضح رہے کہ شام کے القنیطرہ شہر کے اطراف میں ایک فوجی چھاؤنی پر صہیونی حکومت کے ہوائی حملے میں ایک شخص ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲